چوتھی روایت:
حضرت شعبی ؒسے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷑سے عرض کیا : یارسول اللہ! آپ ﷑نبی کب بنائے گئے؟ آپ ﷑نے ارشاد فرمایا: جس وقت حضرت آدم ﷤ روح اور جسم کے درمیان تھے۔ اس وقت مجھ سے ( نبوت کا ) عہد لیا گیا ۔ کما قال تعالی: وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ الأحزاب: ٧ "اورجب ہم نے انبیاء سے عہد لیا آپ سے بھی اور نوح ﷤ سے بھی"(رواه ابن سعد عن جابر جعفی کما ذکره ابن رجب)
پانچویں روایت:
حضرت علی ﷜سے روایت ہے کہ نبی ﷑نے فرمایا: میں آدم ﷤ پیدا ہونے سے چودہ ہزار سال پہلے اپنے پروردگار کے حضور ایک نور تھا۔
(ذکرفی روایات احکام بن القطان عن الإمام زین العابدین)
فائدہ: اس عدد ( یعنی چودہ ہزار )کا مطلب ہے کہ کم از کم چودہ ہزارسال پہلے پیدا کیا گیا۔پس اگر کسی روایت میں زیادہ عرصہ کا ذکر ہو تو اس میں شبہ نہ کیا جائے، ہو سکتا ہے کہ اس عدد ( چودہ ہزار ) کو کسی خاص ضرورت کی وجہ سے ذکر کیا گیا ہو۔