پيغام سيرت
پىش لفظ
رسول اکرم ﷑ کو اﷲ﷯ نے بے انتہا خصوصىات سے نوازا ہے اور ہر دور مىں علماء کرام نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق خصوصىات النبى ﷑ پر کام کىا ہے، خصوصاً علامہ سىوطى ﷫ کى خصائص الکبرى اس موضوع پر مأخذ کى حىثىت رکھتى ہے۔
اﷲ﷯ کى توفىق سے بندہ راقم الحروف نے اىک آسان انداز سے نبى کرىم ﷑ کى خصوصىات کو جمع کرنے کى کوشش کى ہے تاکہ اىک سادہ سا مسلمان بھى حضور علىہ السلام کى خصوصىات کا مطالعہ کر کے حُبِّ رسول ﷑ کو تازگى بخشے جو کہ اىمان کااہم حصہ ہے۔ اىک صد صفحات مىں حضور علىہ السلام کى 600 سے زائد خصوصىات کو جمع کىا گىا ہے۔
اﷲ﷯ کى ذات عالى سے امىد ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے سے ہمىں محبت رسول مىں ترقى نصىب ہوگى اور محبت رسول مىں ترقى سے ىقىناً ہمارے اىمان کو ترقى ملے گى جو ہمارے لئے ذرىعۂ نجات ہے۔
اﷲ﷯ سے دعا ہے کہ اﷲ﷯ بندہ کى اس ادنىٰ سى کاوش کو قبول فرمائے اور ہمارى غلطىوں ، کوتاہىوں سے درگذر فرما کر ہمارى اس کاوش کو کو اپنى بارگاہ مىں شرف قبولىت عطا فرمائے۔ آمىن ثم آمىن
محتاجِ دعا: صاحبزادہ حافظ محمد بلال اشرف