بسم اللہ الرحمان الرحیم
مسائل شتی
حضرت حسین ؓ نے یزید کی بغاوت کیوں کی { اس مسئلے کی تفصیل کتاب اکجھاد ص۱۹۹ج۶ رسالہ ’’ذب الجھول عن بسط الرسول ﷺ ‘‘ میں ہے }
کیا تین بار سورئہ اخلاص پڑہنے سے قرآن کا ثواب ملتا ہے ؟ سوال:کیا یہ صحیح ہے کہ سورئہ اخلاص تین بار پڑہنے سے کامل قرآن پڑہنے کے برابر ثواب ملتا ہے ؟بینوا توجروا۔
الجواب باسم ملہم الصواب
سورئہ اخلاص کی فضیلت کے با رے میں صحیح بخاری وصحیح مسلم میں مندجہ زیل روایات منقول ہے ۔
عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ ان رجلا سمع جلا یقرء قل ھو اللہ احد یردھا ، فما اصبح جاء الی رسول اللہ ﷺ فذکر ذالک لہ ، کان الرجل یتقالھافقال رسول اللہ ﷺ : والذی نفسی بیدہ انھا تعدل ثلث القرآن (صحیح بخاریص۷۵۰ج۲)
عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عن قال قال النبی ﷺ لاصحابہ : ا یعجز احدکم ان یقرء ثلث القرآن فی لیلۃ فشق ذالک علیھم وقالوااینا یطیق ذالک یا رسول اللہ ﷺفقال الواحد الصمد ثلث القرآں (حوالا بالا)