کتاب الصلوۃ
فصل فی ماوفیت الصلوۃ
(اوقات نماز کا بیان)
صبح و عصر کی نماز کے بعد سجدہ و نوافل
سوال:صبح کو اور عصر کے فرضوں کے بعد یعنی قبل سورج نکلنے اور چھپنے سورج کے کسی نماز میں سجدہ کرنا یعنی قضا فرض جائز ہے یا نہیں؟
الجواب حامداًومصلّیاًومسلما:عصر کے بعد جب آفتاب میں زردی آجاوے اور طلوع آفتاب کے وقت آفتاب بلند ہونے سے پہلے اور زوال کے وقت مطلقا نماز پڑھنا اور سجدہ کرنا ناجائز ے ہدایہ میں ہے لا یجوز الصلوۃ عند طلوع الشمس و لا عند قیامہا فی الظہیرۃ و لا عند غروبہا لحدیث عقبۃ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ ثلثۃ اوقات نہانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان نصلی و ان نقبر فیہا موتانا عند طلوع الشمس حتی ترفع و عند زوالہا حق تزول و حین تضیف للغروب حتی تغرب ۔اور بعد نماز صبح طلوع آفتا ب سے پہلے اور بعد عصر غروب سے پہلے نفل پڑھنا مکروہ ہے ۔ مگر قضاء وغیرہ پڑھ سکتے ہیں ۔
(امداد المفتین ج ۲؍۲۶۵)
زوال کے وقت نماز جنازہ پڑھنا