چوتھی رکعت کے بعد فوراً کھڑا ہوا، پانچویں رکعت مکمل کی اور سجدۂ سہو بھی کیا تو کیا حکم ہے؟
اگر امام چوتھی رکعت میں قعدہ کئے بغیر پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا رکوع و سجدہ کرکے بیٹھا اور سجدۂ سہو بھی کیا ، تو اس صورت میں قعدۂ اخیرہ کے چھوٹ جانے کی وجہ سے امام کی نماز نہیں ہوئی اور جب امام کی نماز ہی نہیں ہوئی تو مقتدیوں میں سے کسی بھی نماز نہیں ہوئی، نہ مسبوق کی اور نہ مدرک کی، نماز کا اعادہ واجب ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۰۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)