۸۔ دلالت کی کتنی قسمیں ہیں؟
۹۔ دلالتِ لفظیہ کی تعریف بیان کرو۔
۱۰۔ دلالتِ غیر لفظیہ کی تعریف بیان کرو۔
۱۱۔ دلالتِ لفظیہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
۱۲۔ دلالتِ غیر لفظیہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
۱۳۔ دلالتِ لفظیہ وضعیہ کی تعریف مع مثال بتاؤ۔
۱۴۔ دلالتِ لفظیہ طبعیہ کی تعریف مع مثال بتاؤ۔
۱۵۔ دلالتِ لفظیہ عقلیہ کی تعریف مع مثال بتاؤ۔
۱۶۔ دلالتِ غیر لفظیہ وضعیہ کی تعریف مع مثال بتاؤ۔
۱۷۔ دلالتِ غیر لفظیہ طبعیہ کی تعریف مع مثال بتاؤ۔
۱۸۔ دلالتِ غیر لفظیہ عقلیہ کی تعریف مع مثال بتاؤ۔
۱۹۔ دلالتِ لفظیہ وضعیہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
۲۰۔ دلالتِ مطابقی کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
۲۱۔ دلالتِ تضمّنی کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
۲۲۔ دلالتِ التزامی کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
نواں سبق
مفرد اور مرکب
معنی دار لفظ کی دو قسمیں ہیں: مفرد اور مرکب۔
۱۔ مفرد وہ لفظ ہے جس کے جز سے معنی کے جز پر دلالت کا قصد نہ ہو۔ جیسے: ’’زید‘‘ مفرد ہے، کیوں کہ ز، ی، د سے ذاتِ زید کے الگ الگ اجزا پر دلالت کا ارادہ نہیں بلکہ دلالت ہی نہیں۔
مفرد کی چار صورتیں ہیں:
اول: لفظ کا جز نہ ہو۔ جیسے: اردو میں ’’کہ‘‘1 اور عربی میں ہمزۂ استفہام۔