بسم اللہ الرحمن الرحیم
اعمالِ قرآنی
حصہ اول
پھل اور شیرینی کے لیے دعا:
{فَذَبَحُوْھَا وَمَا کَادُوْا یَفْعَلُوْنَO}1
خاصیت: یہ آیت پڑھ کر خربوزہ یا اور کوئی چیز تراشے تو ان شاء اللہ تعالیٰ شیریں ولذیذ معلوم ہوگی۔
حاکم کو مہربان کرنے کے لیے:
{فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُج وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُO}2
خاصیت: جس سے حاکم ناراض وخفا ہو وہ اس آیت کو پڑھا کرے یا لکھ کر بازو پر باندھ لے ان شاء اللہ تعالیٰ حاکم مہربان ہوجائے گا۔
گم شدہ چیز کی تلاش کے لیے:
{اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَO}3
خاصیت: اگر یہ آیت پڑھ کر گم ہوئی چیز تلاش کی جائے تو ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور مل جائے، ورنہ غیب سے کوئی چیز اس سے عمدہ ملے گی۔
شوہر کو مہربان کرنے کے لیے:
{وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰہِط وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰہِط وَلَوْ یَرَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْٓا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَلا اَنَّ الْقُوَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیْعًا لا وَّاَنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعَذَابِO}4
خاصیت: جس کا شوہر ناراض ہو اس آیت کو شیرینی پر پڑھ کر کھلائے ان شاء اللہ تعالیٰ مہربان ہوجائے گا۔ مگر واضح رہے کہ ناجائز محل میں ہرگز اس کا اثر نہ ہوگا۔