ومدگار ہو۔آمین۔
والسلام
ڈاکٹر وسیم اختر
پی۔ایچ۔ڈی (کینیڈا) کیمیکل انجنیئرنگ
ایسوشیئیٹ پروفیسر۔این۔ای۔ڈی۔ انجنیئرنگ یونی ورسٹی۔ کراچی
بیگم وسیم اختر
ایم۔ اے (ہسٹری)، ایم۔ اے (سیاسیات)، بی۔ ایڈ
بیگم ڈاکٹر محمد انیس صدیقی
ایم۔ اے (انگلش) ایم۔ ایڈ۔، ٹی۔ ای۔ ایف۔ایل (امریکہ)
(ریٹائرڈ) ایسوشیئیٹ پروفیسر۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن (جامعہ سندھ)












بشکریہ ماہنامہ’’البلاغ‘‘ کراچی۔






اَلْحَمْدُلِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنُؤْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَاھَادِیَ لَہٗ، وَنَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، وَنَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَنَبِیَّنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ، اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرّجِیْمِO بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًاO
صَدَقَ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ،
جنت میں داخلے کا وعدہ:
حق تعالیٰ کا ارشاد ہے جن کا موں سے تم کو منع کیا جارہا ہے اگر تم ان ممنوعات میں سے جو بڑے بڑے گناہ ہیں، ان سے بچتے رہو گے تو ہم اپنے قاعدے سے تمہارے چھوٹے چھوٹے قصور اور گناہ صغیرہ معاف کردیں گے اور تم کو ایک باعزت مقام یعنی جنت میں داخل کردیں گے۔
دین کی باتیں سنے کا طریقہ: