بشيء؛ لأن المال في النکاح غیر مقصود، تزوجہا وأعطاہا ثلاثۃ آلاف دینار الدستیمان وہي بنت موسر، ولم یعط لہا الأب جہازًا، أفتی الإمام جمال الدین وصاحب المحیط بأن لہ مطالبۃ الجہاز من الأب علی قدر العرف والعادۃ وطلب الدستیمان، قال: وہٰذا اختیار الأئمۃ۔ (الدر المختار مع الشامي، کتاب النکاح / باب المہر، مطلب في دعوی الأب أن الجہاز عاریۃ ۳؍۱۵۸ کراچی، ۴؍۳۱۰ زکریا، بزازیۃ علی الہندیۃ ۴؍۱۵۰، البحر الرائق / باب المہر ۳؍۱۸۶ کوئٹہ)
من تزوج لمالہا لم یزدہ اللّٰہ إلا فقراً۔ (مجمع الزوائد ۴؍۲۵۴) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ
۱۸؍۳؍۱۴۲۲ھ
شادی میں ملے ہوئے سامان کا حکم اور جائیداد میں لڑکی کا حق؟
سوال(۳۴۲):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زید کی شادی بکر کی لڑکی سے ہوئی ہے، زید نے بکر سے کوئی سوال نہیں کیا، اب رخصتی ہونے کے وقت زید کو بکر نے موٹر سائیکل فریج وغیرہ دیا ہے، کیا یہ سب سامان لینا جہیز میں شمار ہوگا؟ حدیث میں جہیز لینا مسلمان کے لئے حرام قرار دیا ہے یا نہیں؟ یا زمین جو لڑکی کا حق ہے زمین کے بدلہ میں قیمت دے دی تو یہ بھی جہیز میں شمار ہوگا یا نہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: بلاکسی مطالبہ کے شادی کے وقت زید نے اَپنے داماد کو جو چیزیں دی ہیں، اُن کا لینا داماد کے لئے جائز ہے، اور باپ کی جائیداد میں لڑکی کا جو حق ہوتا ہے، وہ جہیز دینے سے ساقط نہیں ہوسکتا، باپ کے انتقال کے بعد لڑکی حسبِ حصصِ شرعیہ ترکہ کی مستحق ہوگی۔ (مستفاد: بہشتی زیور ۶؍۴۳)
عن علي رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لما زوّجہ فاطمۃ بعث معہا بخمیلۃ ووسادۃ أدم حشوہا لیف ورحائین وسقاء ین۔ (الإصابۃ ۸؍۲۶۷، البدایۃ والنہایۃ ۳؍۳۴۶، شعب الإیمان للبیہقي ۷؍۳۱۷) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۷؍۳؍۱۴۲۳ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ
جہیز کا حکم؟
سوال(۳۴۳):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور اپنی دیگر بناتِ طیبات کو شادی میں جہیز کا سامان دیا تھا؟ مشہور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی زرہ فروخت کرکے اُس کو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جہیز میں صرف کیا تھا، اس کی کیا حقیقت ہے؟ اگر یہ صحیح ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نوشہ سے روپیہ وغیرہ لے کر جہیز میں صرف کرسکتے ہیں؟ اِس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کوئی باپ بخوشی اپنی لڑکی کو شادی کے وقت کچھ سامان دے