مقدمہ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّيْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ۔
اما بعد! جب میں نے اپنے لڑکے احمد سلّمہٗ کو حضرت مولانامشتاق احمد صاحب چرتھاولی l کی مشہور کتاب ’’علم النحو‘‘ پڑھانی شروع کی تو پہلی فصل پوری کرتے ہی میں نے محسوس کیا کہ بچہ ان مضامین کو برداشت نہیں کر پارہا ہے، کیوںکہ اردو میں لکھی گئی نحو کی کتابوں میں عام طور پر تدریج ملحوظ نہیں رکھی گئی ہے، جب کہ یہ بات ضروری ہے۔
میں نے مولانا حافظ عبد الرحمن صاحب امرت سری lکی ’’کتاب النحو‘‘ بھی دیکھی تو وہ اور بھی مشکل نظر آئی، اس لیے میں نے اپنے بچہ کی ضرورت سے ’’آسان نحو حصہ اول‘‘ مرتب کیا تاکہ بتدریج اس کو فن کی تعلیم دی جائے۔ اس رسالہ میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بچے کے ذہن پر یکبارگی بہت زیادہ بوجھ نہ پڑ جائے اور اس کو فنِ نحو بہت زیادہ مشکل نظر نہ آئے۔ چناںچہ ہر باب میں صرف ابتدائی ضروری باتیں اس رسالہ میں لی گئی ہیں، باقی باتیں حصہ دوم کے لیے اٹھا رکھی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی عرض ہے کہ بچوں کو علمِ