الْیَقْظَۃِ وَالْمَنَامِ۔
نظرِ بد:
اگر نظرِ بد کا احتمال ہو تو آیات ذیل لکھ کر گلے میں ڈال دیں: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِھِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌo وَمَا ھُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ} (قلم: ۵۱، ۵۲)
ایضاً کلماتِ ذیل بھی نظرِ بد کا اثر دور کرنے کے لیے خصوصیت سے لکھ کر گلے میں ڈالتے ہیں: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّعَیْنٍ لَّامَّۃٍ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَيْئٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیم۔
حفاظت از وبا ہر قسم وطاعون:
جو منام میں تعلیم کی گئی۔ ایسے امراض کے زمانے میں جو چیز کھائی پی جاوے اس پر تین بار سورۂ اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ پڑھ کر دم کرکے کھائیں پئیں۔ اور اگر مریض کے لیے پانی پر تین بار دم کرکے پلایا جاوے تو مبتلا تک کو شفا ہوگئی ہے۔
دردِ سر:
دردِ سر خواہ آدھا سیسی کا ہو یا دوسری طرح کا ، آیاتِ ذیل لکھ کر درد کے موقع پر باندھ دیں: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ (نصر) (پوری سورت) لَا یُصَدَّعُوْنَ عَنْہَا وَلَا یُنْزِفُوْنَ (واقعہ: ۱۹)أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرٍّ النَّارِ۔
دردِ زِہ:
کلمات وآیات ذیل کو گڑ پر پڑھ کر کھلاویں، یا لکھ کر سفید کپڑے میں باندھ کر حاملہ کی بائیں ران میں باندھ دیں اور بعد فراغت فوراً کھول دیں۔ ان شاء اللہ ولادت میں بہت سہولت ہوگی:
{بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم}۔ {اِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْo وَاَذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّتْo وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْo وَاَلْقَتْ مَا فِیْھَا وَتَخَلَّتْo وَاَذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّت} (انشقاق: ۱۔۵) أَہْیَا اِشْرَاہِیًّا، اَللّٰہُمَّ سَہِّلْ عَلَیْہَا الْوَلَادَۃَ {خَلْقَہٗ فَقَدَّرَہٗo ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَہٗ}۔ (عبس: ۱۹، ۲۰)
آسیب اور جادو:
اگر کسی پر آسیب کا شبہ ہو تو آیات ذیل لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں اور پانی پر دم کرکے مریض پر چھڑک دیں۔اور اگر گھر میں اثر ہو تو ان کو پانی پر پڑھ کر گھر کے چاروں گوشوں میں چھڑک دیں۔آیات یہ ہیں: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم، (۱) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنo الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنo اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَo