وہٰؤلاء القوم خارجون عن ملۃ الإسلام وأحکامہم أحکام المرتدین۔ (ہندیۃ ۲؍۲۶۴، احسن الفتاوی ۱؍ ۷۳، فتاوی محمودیہ ڈابھیل ۲؍۲۴-۲۵) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم
املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۴؍۲؍۱۴۳۱ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہ
کیا شیعہ کافر ہیں؟
سوال(۵):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: فرقہ شیعہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ حق پر نہیں ہیں، اہلِ سنت والجماعت کے طریقے غلط ہیں اور ہمارے طریقے صحیح ودرست ہیں۔ نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ لوگ نہیں مانتے، تو کیا منکرِ صحابہ کو مسلمان کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: آج کل عموماً پائے جانے والے شیعہ اثنا عشری ہیں جو متعدد وجوہ اورخلاف شریعت عقائد رکھنے کی بناء پر خارج اسلام ہیں ان سے مسلمانوں کا صرف فروعی نہیں؛ بلکہ اصولی اختلاف ہے؛ لہٰذا شیعہ فرقہ کو مسلمان سمجھنا غلط ہے، جو فرقہ ختم نبوت کا منکر ہو، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور دیگر اجل صحابہ رضی اللہ عنہم پر طعن وتشنیع کرتا ہو اور ان کی تکفیر کا قائل ہو اور ساری امت کو گمراہ قرار دیتا ہو ایسے فرقہ کو مسلمان نہیں کہا جاسکتا۔
عن ابن عمر رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إذا رأیتم الذین یسبون أصحابي، فقولوا لعنۃ اللّٰہ علی شرکم۔ (سنن الترمذي، المناقب / باب ما جاء في من یسب أصحاب النبي ا ۲؍۲۲۵، رقم: ۴۱۱۸)
ولو قذف عائشۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہا کفر باللّٰہ … ومن أنکر إمامۃ أبي بکر الصدیق ص فہو کافر، وکذٰلک من أنکر خلافۃ عمر ص أصح الأقوال