حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا کیا نام تھا؟
سوال(۶۱):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: حضرت موسیٰ ںکی ماں کا نام کیا ہے؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: متعدد تفسیر کی کتابوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ محترمہ کا نام ’’یوحاند بنت لاوی بن یعقوب‘‘ نقل کیا گیا ہے۔ (معارف القرآن ۶؍۸۳، نیز المکتبۃ الشاملۃ میں تفسیر کی ۱۷؍کتابوں میں یہی نام درج ہے) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۵؍۳؍۱۴۱۳ھ
الجواب صحیح: شبیر احمدعفا اﷲ عنہ
فرعونی جادوگروں کا لباس اور تعداد کیا تھی؟
سوال(۶۲):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: تبلیغی جماعت کے ایک صاحب تقریر کررہے تھے، دورانِ تقریر انہوں نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جب جادوگروں سے مقابلہ ہوا، تو اس وقت جادوگروں کی تعداد چھ لاکھ تھی، اور سارے جادوگر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لباس کی طرح لباس پہنے ہوئے تھے، اس پر ایک صاحب جماعت اسلامی کے تقریر ختم ہونے پر عوام سے مخاطب ہوکر کہنے لگے، تعداد ولباس کا تعین جو کیا گیا یہ جھوٹ ہے، اب آپ سے عرض ہے کہ مطلع فرمائیں تعداد کتنی تھی اور لباس کیا تھا؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: جادوگروں کی تعداد کے بارے میں روایات مختلف ہیں، چارسو سے لے کر تین لاکھ تک کی روایات ملتی ہیں۔ ایک روایت چھ لاکھ کی بھی ہے۔
قال ابن عباس رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہما: کانوا اثنین وسبعین ساحراً مع کل