صبح و شام كى مسنون دعائىں
ہر چىز سے کفاىت کا نبوى نسخہ
سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس تىن مرتبہ پڑھىں۔
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾اَللّٰہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمۡ یَلِدۡ ۬ۙ وَ لَمۡ یُوۡلَدۡ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾

ترجمہ: آپ (ان لوگوں سے) کہہ دىجئے کہ وہ ىعنى اللہ اىک ہے، اللہ ہى بے نىاز ہے، اس کے اولاد نہىں، اور نہ وہ کسى کى اولاد ہے اور نہ کوئى اس کى برابر کا ہے۔
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۱﴾ مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾ وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾ وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾ وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۵﴾

ترجمہ : آپ کہئے کہ مَىں صبح کے مالک کى پناہ لىتا ہوں تمام مخلوق کى برائى سے ، اور اندھىرى رات کى برائى سےجب وہ رات آجائے ، اور گرہوں مىں پڑھ پڑھ کر پھونکنے والىوں کى برائى سے، اور حسد کرنے والے کى برائى سے جب وہ حسد کرنے لگے۔
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾ اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾ مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ۙ الۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۴﴾ الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾

ترجمہ: آپ کہئے کہ مىں آدمىوں کے مالک، آدمىوں کے بادشاہ ، آدمىوں کے معبود کى پناہ لىتا ہوں وسوسہ ڈالنے والے، پىچھے ہٹنے والے (شىطان) کى برائى سے جو لوگوں کے دلوں مىں وسوسہ ڈالتا ہے ،خواہ وہ (وسوسہ ڈالنے والا )جنات مىں سے ہو ىا آدمىوں مىں سے ہو۔
فضىلت: جو شخص سورۂ اخلاص، سورۂ فلق، سورۂ ناس صبح کے وقت تىن مرتبہ پڑھ لے اس کى ہر چىز سے کفاىت ہوجائے گى۔ (صحىح ترمذى، 3/182، ابوداود 4/805)
دنىا وآخرت کے کاموں پر کفاىت کا نبوى نسخہ (سات مرتبہ پڑھىں)
حَسْبِيَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
ترجمہ: اللہ تعالىٰ ہى مجھے کافى ہے، اس کے علاوہ کوئى عبادت کے لائق نہىں ہے، اُسى پر مىں نے بھروسہ کىا اور وہ عظىم عرش کا مالک ہے۔
فضىلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت ىہ دعا سات مرتبہ پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ اس کے دنىا و آخرت کے کاموں مىں کفاىت کرے گا۔
مذکورہ دعا چاہے سچے دل سے پڑھے ىا جھوٹے دل سے پڑھے ،پرىشانى دور ہوگى (حىاۃ الصحابہ ج3ص342)
جہنم سے برأت کا نبوى نسخہ (چار مرتبہ پڑھىں)
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَصْبَحْتُ اُشْهِدُكَ وَاُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَآئِكَتَكَ، وَجَمِيْعَ خَلْقِكَ اَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ
ترجمہ: اے اللہ ! مىں نے اس حالت مىں صبح کى ہے کہ مىں آپ کو گواہ بناتا ہوں اور مىں گواہ بناتا ہوں آپ کے عرش اٹھانے والے فرشتوں کو ، اور آپ کے تمام فرشتوں کو اور آپ کى تمام مخلوق کو ىقىناً آپ ہى اللہ ہىں ، آپ کے سوا کوئى معبود نہىں ہے، آپ تنہا ہىں ، آپ کا کوئى ساجھى نہىں۔ اور ىہ بات ىقىنى ہے کہ محمد (﷑) آپ کے بندے اور رسول ہىں۔
فضىلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت چار مرتبہ ىہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ جہنم سے اس کو آزاد فرما دىتے ہىں ۔(اخرجہ ابوداود 3/317، بخارى فى ادب المفرد رقم: 1201)
اپنے لئے اللہ کى نعمتوں کو مکمّل فرمانے کا نبوى نسخہ (تىن مرتبہ پڑھىں)
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَصْبَحْتُ مِنْكَ فِي نِعْمَةٍ وَّعَافِيَةٍ وَّسِتْرٍ، فَاَتْمِمْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ وَعَافِيَتَكَ وَسِتْرَكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
ترجمہ: اے اللہ ! بے شک مىں نے آپ کى طرف سے نعمت، عافىت اور پردہ پوشى کى حالت مىں صبح کى، لہٰذا آپ مجھ پر اپنے انعام اور اپنى عافىت اور اپنى پردہ پوشى دنىا اور آخرت مىں مکمّل فرمائىے۔
فضىلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت تىن مرتبہ ىہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ اس پر اپنى نعمت مکمل کر دىتے ہىں
(اخرجہ ابن السنى فى عمل الىوم واللىلۃ رقم :55)
دن اور رات کى نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں)
اَللّٰهُمَّ مَااَصْبَحَ(شام کو اَمْسٰى کہے) بِي مِنْ نِّعْمَةٍاَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ، وَلَكَ الشُّكْرُ
ترجمہ: اے اللہ جو بھى نعمت مىرے ساتھ ىا آپ کى مخلوق مىں سے کسى کے ساتھ صبح کے وقت ہے وہ تنہا آپ ہى کى طرف سے ہے، ان مىں آپ کا کوئى شرىک نہىں ہے لہذا تمام تعرىفىں آپ ہى کے لىے ہىں اور شکر گزارى آپ ہى کے لئے ہے۔
فضىلت: جو شخص صبح کے وقت اىک مرتبہ پڑھ لے تو اس نے اس دن کى نعمتوں کا شکر ادا کر لىا اور جو شام کو پڑھ لے تو اس نے اس رات کى نعمتوں کا شکر ادا کر لىا (اخرجہ ابوداود 4/318)
دنىا وآخرت کى بھلائىاں مانگ لىنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھ لىں)
يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ، اَصْلِحْ لِيْ شَاْنِيْ كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِيْ اِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ
ترجمہ: اے ہمىشہ ہمىش زندہ رہنے والے، اے مخلوقات کو قائم رکھنے والے ! مَىں آپ سے آپ کى رحمت ہى کے ذرىعے مدد طلب کرتا ہوں، آپ مىرے تمام احوال درست فرما دىجئے اور مجھے اىک بار آنکھ جھپکنے کے برابر مىرے نفس کے حوالے نہ