زاد في معراج الدرایۃ … ویجوز أن یستمنی بید زوجتہ وخادمتہ۔ (شامي ۳؍۳۷۱ زکریا)
یجوز لہ أن یلمس بجمیع بدنہ حتی بذکرہ جمیع بدنہا إلا ما تحت الإزار۔ (شامي ۹؍۴۸۷ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۷؍۲؍۱۴۳۴ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ
بیوی کی دبر میں وطی کرنا؟
سوال(۴۵۴):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: میاں بیوی نے بجائے وطی فی القبل کے وطی فی الدبر کی اور یہ دونوں ایک بچہ کے ماں باپ بھی ہیں تو کیا اس کی وجہ سے میاں بیوی میں مفارقت ہوگی۔ اس مسئلہ کی مدلل وضاحت فرمائیں۔
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق:اِس غیر انسانی حرکت کی وجہ سے زوجین میں مفارقت نہیں ہوئی، اگرچہ یہ فعل انتہائی شنیع اور سخت ترین گناہ کا باعث ہے اور دونوں پر توبہ لازم ہے۔
قال اللّٰہ تبارک وتعالیٰ: {نِسَآئُ کُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنیّٰ شِئْتُمْ} [البقرۃ: ] فقط واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ۲۶؍۹؍۱۴۱۲ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ
ناپاک آدمی کے کمرے میں فرشتے نہیں آتے؟
سوال(۴۵۵):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: جہاں جنبی ناپاک آدمی ہو وہاں فرشتے نہیں جاتے، اگر کسی مکان میں تین بھائی ہوں اور وہ اپنے کمرہ میں الگ الگ ہوں، اور اس میں ایک جنبی ہو تو یہ نحوست پورے مکان میں رہے گی یا