6 دعا سیّدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ حادثات سے بچنے
کے لیے (۱) مرتبہ پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ مَا شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَاْلَمْ یَکُنْ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَّاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا۔ اَللّٰہُمَّ اِنِیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دَآبَّۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌم بِنَاصِیَتِہَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ (کنز العمال جمع الجوامع)
اے اللہ آپ میرے پروردگار ہیں کوئی معبود نہیں سوائے آپ کے میں آپ پر ہی بھروسہ کرتا ہوں اور آپ ہی عزت والے عرش کے رب ہیں جو اللہ تعالیٰ نے چاہا وہ ہوگیا جو نہیں چاہا وہ نہیں ہوا، گناہوں سے بچنے اور نیکی پر لگنے کی طاقت صرف اس بلند و برتر عظیم ذات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، میں جانتا ہوں اللہ تعالیٰ کی ذات ہر چیز پر قادر ہے، اور بے شک اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔ اے اللہ میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور ہر چوپائے کے شر سے بے شک آپ ہی اس کو پیشانی کی چوٹی سے پکڑنے والے ہیں، بے شک میرے پروردگار سیدھے راستہ پر ہیں۔

7 ہر نقصان و ناگہانی آفتوں سے یقینی حفاظت
کے لیے (۳) مرتبہ پڑھیں۔
بِسمِْ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ