(11)کاروباری اور تجارتی مقاصد کیلئے مختلف جاندار چیزوں کی تصاویر کو لگانا اور اِستعمال کرنا۔
(12)کھانے ،پینے،پہننے، اوڑھنے ،بچھونے اور برتنے کی مختلف چیزوں پر تصویریں چھاپنا ۔
(13)اخبارات، جرائد،رسائل،میگزین، ڈائجسٹ اور بچوں یا بڑوں کی مختلف کتب میں تصاویر چھاپنا ۔
(14)مختلف چیزوں، مقامات،جانور اور اِنسانوں کے ساتھ اپنی موجود گی کو ثابت کرنے اور دکھانے کیلئے سیلفیاں لینا ۔
(15)ٹی وی رکھنا اور اُن کے پروگرام دیکھنا ، اگرچہ کرکٹ، خبریں اور دینی و اِسلامی پروگرام ہی کیوں نہ ہوں۔
(16)تصویروں والے کپڑے،چادر، جوتے،گھڑی یا اور کوئی چیز پہننا ۔
(17)جسم پر مختلف شکلوں اور تصاویر کے ٹیٹو بنوانا۔
(18)اِنعام وغیرہ میں ملنے والی ٹرافیاں جن میں بسا اوقات تصویریں بنی ہوتی ہیں،اُن کا گھروں میں رکھنا ۔
(19)مختلف اقسام کے بنے ہوئے یا تراشے ہوئے مجسمے خواہ وہ اِنسانوں کے ہوں یا جانوروں کے،اُن کا گھروں میں شوکیس وغیرہ میں سجاکر اور نمایاں کرکے رکھنا ۔