پڑھنے کے لئے کوئی ایسا دعا فرمادیں، جو میرے غموں کو دور کردے اور قرض سے ادائیگی کا سبب بن جائے۔
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: آپ درج ذیل دعا کا کثرت سے اہتمام کیا کریں:
اللّٰہم إني أعوذ بک من الہم والحزن وأعوذ بک من العجز والکسل وأعوذ بک من البخل والجبن وأعوذ بک من غلبۃ الدین وقہر الرجال۔ (سنن الترمذي ۲؍۱۸۶، سنن أبي داؤد ۱؍۲۱۵) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۹؍۴؍۱۴۳۷ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ