تقریظی كلمات
استاذ الاساتذة حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوری دامت بكاتهم
استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند
الحمد لله رب العلمین ولصلوة والسلام علی رسوله محمد وعلی آله وصحبه اجمعین امابعد!
مدراس عربیه میں بلاغت یعنی فن بیان، معانی اور بدیع كی تعلم كے لیے مصر كی وزارت ِ تعلیم نے شیخ علی الجازم اور شیخ مصطفی امین سے البلاغة الواضحة مرتب كرائی تھی جسے نهایت مفید قراردیا گیا، اور اس كو تمام مدارس میں قبولِ عام كی دولت نصیب هوئی۔
پھر اس تدریس میں آسانی كے لیے انهی حضرات نے دلیل البلاغة الواضحة تحریر كی جس میں بڑی قابلیت كے ساتھ تمام تمرینات كا اجراء اور حل كیاهے۔
محترم المقام مولانا حفظ الرحمن صاحب پالن پوری زید مدهم كو الله جزائے خیر عطافرمائے كه موصوف نے الرحمة الواسعة كے نام سے البلاغة الواضحة كی شرح لكھی هے، اور اس میں ’’البلاغة الواضحة‘‘ كے ترجمه كے ساتھ دلیل البلاغة الواضحة كا بھی ترجمه دے دیا هے۔
دعا هے كه الله تعالی موصوف محترم كی محنت كو قبول فرمائے اور كتاب كو طلبه كے لیے استفاده كا ذریعه بنائے ۔ آمین
ریاست علی بجنوری غفرله
خادم تدریس دارالعلوم دیوبند
۵/ربیع الاول ۱۴۳۸ھ