ہے اور عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے،لہذا آپ کے یہاں شفق احمر کب غائب ہوتی ہے یہ معلوم کر کے عشاء کا وقت طے کیا جائے۔ فقط و اللہ تعالی اعلم
{۳۵۹} عصر کی نماز وقت مکروہ سے پہلے ادا کرلینی چاہئے۔
سوال: ایک مسجد میں تجارت و کاروبار کرنے والے مصلی حضرات عصر کی نماز کا وقت اپنی سہولت کے مطابق مغرب کی نماز سے ۲۰-۲۵ منٹ پہلے کا رکھتے ہیں ، تو کیا مندرجہ بالا وقت پر عصر کی نماز کی جماعت کرنا جائز ہے؟ اسی طرح ہر نماز کی جماعت اس کے وقت کے ختم ہونے سے کتنی منٹ پہلے کرنی چاہئے؟
الجواب: حامداً و مصلیاً و مسلماً… عصر کی نماز کے وقت میں تفصیل یہ ہے کہ غروب سے قبل آفتاب کی روشنی پھیکی ہو کر پیلی ہو جائے تب سے عصر کی نماز کا مکروہ وقت شروع ہو جاتا ہے۔اور ہمارے یہاں کے موسم کے حساب سے غروب سے ۱۵-۲۰ منٹ پہلے یہ وقت شروع ہوتا ہے،لہذا اس وقت سے اتنی دیر پہلے نماز پڑھنی چاہئے کہ اگر کبھی اس نماز کو دہرانے کی ضرورت پیش آجائے تو وقت مکروہ سے پہلے اسے دہرائی جاسکے۔ (شامی وغیرہ)
{۳۶۰} مغرب کی نماز کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے؟
سوال: مغرب کا وقت کب ہوتا ہے؟ ہمیں یقین ہے کہ غروب ۴۸:۵ کو ہوتا ہے، کیا پھر بھی تین چار منٹ تاخیر کرنی چاہئے؟ ہمارے مولانا صاحب کا کہنا ہے کہ غروب کے بعد بھی تین منٹوں کی تاخیر کر کے اذان دینی چاہئے، کیا یہ صحیح ہے؟
الجواب: حامداً و مصلیاً و مسلماً… جب آفتاب غروب ہو جائے تب سے مغرب کی نماز کا وقت شروع ہو جاتا ہے، (مراقی الفلاح: ۱۴۰) جب یقینی طور پر آفتاب کے غروب ہونے کا