{۴۴۸}کیا ثنا پڑھنا ضروری نہیں ہے؟
سوال: امام صاحب کے قرأت شروع کر دینے کے بعد ایک شخص آیا اور جماعت میں شامل ہو گیا تو اب اسے جب کہ قرأت ہو رہی ہے ثنا پڑھنی چاہئے یا نہیں ؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ اگر ثنا نہیں پڑھی تو نماز نہیں ہوگی، کیا یہ بات صحیح ہے؟ دوسرے شخص کا کہنا ہے کہ ثنا نہیں پڑھ سکتے، البتہ آیت پرامام صاحب وقف کریں تو تھوڑی تھوڑی پڑھ کر پوری کریں ؟ تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
الجواب: حامداً و مصلیاً و مسلماً… نماز میں امام صاحب کے قرأت شروع کر دینے کے بعد جماعت میں شامل ہونے والے شخص کو قرأت سننا اور خاموش رہنا ضروری ہے، اس لئے اس وقت ثنا نہیں پڑھ سکتے، اگر پڑہے گا تو گنہگار ہوگا۔ (طحطاوی) یہ کہنا کہ ثنا نہیں پڑھیں گے تو نماز نہیں ہوگی، صحیح نہیں ہے۔
{۴۴۹} سنت مؤکدہ اور نفل نماز کی تیسری رکعت میں ثنا پڑھنا
سوال: کیا نفل نماز اور سنت غیر مؤکدہ اور تہجد کی چار رکعت ایک سلام سے پڑھتے وقت پہلا قعدہ کر کے تیسری رکعت شروع کرتے وقت ثنا پڑھنی چاہئے یا نہیں ؟ آپ کے جولائی کے رسالہ میں آپ نے تیسری رکعت میں ثنا بھی پڑھنی چاہئے اور یہی طریقہ سنت ہے ایسا لکھا ہے، ہم نے اس طرح پڑھنے کے بارے میں پہلی مرتبہ ہی سنا اور پڑھا ہے اس لئے اس مسئلہ کو تفصیل سے واضح فرمائیں ۔
الجواب: حامداً و مصلیاً و مسلماً… نوافل، سنت غیر مؤکدہ، تہجد، اوابین، چاشت اور اشراق وغیرہ کی جو نمازیں ہیں وہ سب حکم کے اعتبار سے نوافل میں ہی شمار ہوتی ہیں ، اور