گندے خیالات کا علاج
ایک صاحب جو کسی اور بزرگ سے بیعت تھے تحریر فرمایا کہ میرے دل ودماغ میں بہت ہی گندے گندے برے خیالات آتے ہیں ۔ خصوصاً رات میں حضرت نے جواب تحریر فرمایا:
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم
دعاء کررہاہوں ۔
وساوس کی طرف آپ تو جہ نہ کریں ۔ اس سے آپ کا کچھ نقصان نہیں ۔
درود شریف کی کثرت کیا کیجئے ۔
سوتے وقت معوذتین پڑھ کر دم کرلیا کیجئے ۔
شیخ کو حالات کی اطلاع دیتے رہئے ۔
صدیق احمد
عزیزم السلام علیکم
دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے۔
غصہ کے وقت درود شریف پڑھا کیجئے ۔ اور جگہ بدل دیجئے ۔
گندے خیالات آتے وقت۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ ِبکَ ِمنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرُقَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ۔ اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ لِیْ شَانِیْ پڑھ لیا کیجئے ۔
صدیق احمد