والدین سے دوسروں سے پیار کرنا سیکھا ہے جب میرے مسلمان ہونے پر میرے خلاف اتنا واویلا ہو سکتا ہے تو مائیکل کے خلاف کیوں نہیں ہو سکتا ؟ لیکن ابھی تک میڈیا نے اس کو سب و شتم کا نشانہ نہیں بنایا ہے اگر چہ اسلام سے نزدیکیوں کی وجہ سے اس کو دھمکیا ں دی جارہی ہیں لیکن وہ جانتا ہے کہ کل مائیکل جیکسن اسلام قبول کرلے گا ۔ ( ۱ )
سوال : آپ کی فیملی کا آپ کے بارے میں کیا نظریہ تھا ؟
جواب : امریکہ واپسی پر میری والدہ کو میرے قبول اسلام کی اطلاع ہو چکی تھی میری والدہ مذہبی و شائستہ خاتون ہیں گھر پہنچنے پر انہوں نے مجھ سے صرف ایک سوال کیا ’’ تمہارا یہ فیصلہ وقتی ہے یا سوچ سمجھ کر تم نے یہ قدم اٹھایا ہے ‘‘ ’’ میں نے غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ‘‘ میں نے جواب دیا ۔ ہمارا خاندان ایک مذہبی خاندان کے طور پر جانا جاتا ہے جو کچھ ہم کرتے ہیں یہ اللہ کی رحمت ہے تو ہمیں اس کا شکریہ ادا کیوں نہیں کرنا چاہیے ؟ اس وجہ سے بھی کہ ہم چیرٹی انسٹی ٹیوٹ میں حصہ لیتے ہیں اسپیشل ہوائی جہاز کے ذریعہ غریب افریقی ممالک کو دوائیاں بھیجتے ہیں بوسنیا جنگ کے دوران ہمارا ائیر کرافٹ متاثرین کو مدد سپلائی کرنے میں جٹ گیا تھا ۔
( ۱ ) مائیکل جیکسن نے اسلام قبول کر لیا تھا یہ انٹرویو ان کے بھائی کا مائیکل جیکسن کے اسلام قبول کرنے سے پہلے کا ہے ۔ اگلا مضمون مائیکل جیکسن کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں ہے ۔ روشن
سوال : کیا آپ نے کبھی اپنی پوپ اسٹار بہن جینٹ جیکسن سے بھی اسلام کے بارے میں گفتگوکی ؟
جواب : فیملی کے دوسرے لوگوں کی طرح اس کے لئے بھی میرا قبول اسلام تعجب خیز تھا