(نقوش وموعظت۱۵۴:)
جیسا کہ معلوم ہوا ، محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا سب سے پہلا مہینہ ہے جس طرح انگریزی کیلنڈر کا پہلا مہینہ جنور ی ہے، مگر ہم میں سے اکثر لوگ انگریزی تاریخ اور اس کی ابتداء وانتہاء سے تو واقف ہوتے ہیں مگر اسلامی تاریخ اور اس کی ابتداء وانتہاء سے جاہل وغافل رہتے ہیں ، بسا اوقات محرم الحرام کا مہینہ آتا اور چلاجاتا ہے اور بہت سے مسلمانوں کو اس کی خبر بھی نہیں ہوتی، اس کے برعکس جب جنوری کا مہینہ آتا ہے اور اس کی پہلی تاریخ ہوتی ہے تو سب کو اس کی اطلاع ہوتی ہے اور اس کاچرچا سبھی میں ہوتا ہے، کیا عیسائی، کیا مسلم، کیا ہندو اور کیا مجوسی، سبھی اس میں دلچسپی لیتے ہیں ، یہاں غیروں سے بحث نہیں اور نہ ان سے شکایت، شکایت تو اپنوں کی ہے کہ انکو غیروں کی تاریخ سے تو اتنی دلچسپی ہے لیکن اپنی اسلامی تاریخ سے اس قدر غفلت؟ حالانکہ اسلامی تاریخ سے واقفیت ضرور ی ہے اور شرعاً اس کی