۵ ۔ محجوب بالاناث : میت کی حقیقی بہن ۱ ؍ سے زیادہ ہو تو علاتی بہن محجوب ہوگی ۔ ( ۵ )
۶ ۔ عصبہ بالغیر : میت کا علاتی بھائی موجود ہو تو علاتی بہن عصبہ بالغیر ہوگی ۔ ( ۶ )
۷ ۔ محجوب بالذکور : علاتی بہن اس وقت محجوب ہوگی جب کہ میت کے اصول مذکر یا فروع مذکر موجود ہوں ۔ ( ۷ )
( ۱۰ ) ماں کے احوال
سوال : ماں کے احوال بتائیں ؟
جواب : ماں کے ۳ ؍ احوال ہیں : ( ۱ ) ثلثِ کل ( ۲ ) ثلث باقی ( ۳ ) سدس
سوال : تینوں حالتوں کی تفصیل بتائیے ؟
جواب : تفصیل ملاحظہ کریں :
۱ ) ثلثِ کل : احد الزوجین کا باپ کے ساتھ اختلاط نہ ہو ، کسی بھی جہت کے متعدد بھائی بہن نہ ہوں ، نیز میت کی کوئی اولاد نہ ہو تو ماں کو ’’ ثلثِ کل ‘‘ ملے گا ۔
۲ ) ثلثِ باقی : احدالزوجین کا باپ کے ساتھ اختلاط ہو ، اور بقیہ دونوں عدمی شرطیں ہوں ( یعنی اولاد اور متعدد بھائی بہن کسی بھی جہت کے نہ ہوں ) تو ماں کو ’’ ثلثِ باقی ‘‘ ملے گا ۔
------------------------------
( ۵ ) محجوب بالاناث کی مثال : عدد مسئلہ۳
۲ ؍ اخت اخت لاب
ثلثان م
۲
( ۶ ) عصبہ بالغیر کی مثال : عدد مسئلہ۳
اخت لاب عصبہ
عصبہ بالغیر عصبہ
۱ ۲
( ۷ ) محجوب بالذکور کی مثال : عدد مسئلہ۱
اخت لاب ابن
محجوب عصبہ
م ۱