مفقود کا بیان
لغوی و اصطلاحی تعریف :
سوال : مفقود کی لغوی و اصطلاحی تعریف کیجئے ۔
جواب : ’’ مفقود ‘‘ اسم مفعول کا صیغہ ہے ، گم شدہ ، ’’ فقید ‘‘ بھی اسم مفعول آتا ہے ۔ فقد یفقد باب ضرب سے آتا ہے ۔
اصطلاحی تعریف مفقود کی یہ ہے کہ ایسا آدمی جو اپنی جگہ سے غائب ہو جائے اور اس کی زندگی و موت کا کوئی علم نہ ہو ۔ ٭
مفقود کی میراث :
سوال : مفقود کو میراث ملے گی یا نہیں ؟
جواب : مفقود کو میراث ملنے میں دو حیثیتیں ہیں : ایک حیثیت کے اعتبار سے مفقود کو میراث ملے گی ، دوسری حیثیت کے اعتبار سے میراث نہیں ملے گی ۔
دو حیثیتیں یہ ہیں :
( ۱ ) مفقود اپنے مال میں زندہ سمجھا جائے گا ، لہٰذا کوئی دوسرا اس کا وارث نہیں ہوسکتا ۔
( ۲ ) دوسرے کے مال میں مردہ سمجھا جائے گا ، لہٰذا وہ کسی کا وارث نہیں ہوگا ۔
------------------------------
٭ مفقود : عربی تعریف : اسم لشخص غائبٍ عن بَلَدِہ و لا یُعرف خبرُہٗ اَنّہ حیٌّ أمْ مَیّتٌ ۔
( بدائع الصنائع : ۵ / ۲۸۷ ، المواریث : ۲۰۵ ، شریفیہ عربی : ۱۵۱ )