مولانا افتخار احمد بستوی ہمارے جامعہ میں ۱۹۹۶ء سے تا حال تدریسی خدمات میں پوری مواظبت و مداومت کے ساتھ مصروف عمل ہیں ، انگریزی کی تدریس کے ساتھ درس نظامی کی مستند کتابیں نورالانوار ، مقامات حریری ، اصول الشاشی ، کافیہ ، شرح نخبۃ الفکر ، سراجی اور الفوز الکبیر وغیرہ زیر درس رہی ہیں ۔ الفوز الکبیر کی تدریس کے دوران حاصل شدہ تقریباً چھ سالہ تجرباتی علوم کو انہوں نے اردو کا جامہ پہنا کر ’’ اصطلاحات اصول تفسیر ‘‘ کے نام سے طالبانِ علومِ نبوت کی خدمت میں پیش کیا ہے ۔
میں عزیز محترم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب سے تشنگان علوم دینیہ کی تشنگی دور فرمائے ، کتاب کونافع بنائے ، مؤلف ، اس کے اساتذہ ، احباب ، والدین ، متعلقین اور جامعہ کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے اور جامعہ کے اساتذہ کو بالعموم اور مؤلف کو بالخصوص تحریری وغیر تحریری خدمات دینیہ کی مزید توفیق عطا فرمائے ۔
آمین !
( مولانا ) غلام محمد وستانوی ( حفظہ اللہ )
رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ، نندوربار ، مہاراشٹر
۴ ؍ رجب المرجب ۱۴۳۴ھ - ۱۵ ؍ مئی ۲۰۱۳ء