باب …(۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت
وحالات کے بیان میں
آپ علیہ الصلاۃ والسلام بموقعہ معراج عرش پر گئے یا نہیں ؟

سوال:کیا معراج کے موقع پر حضور ا عرش پر گئے تھے یا نہیں ؟
جواب : معراج کے موقع پر حضور اکا عرش پر تشریف لے جانا ثابت نہیں ہے ،احادیث وتفاسیر اس بات پرشاہدہیں کہ معراج کے موقع پر حضور اسدرۃ المنتہیٰ تک تشریف لے گئے آگے جانا ثابت نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں چند احادیث ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں ۔
در منثور میں ہے:
أخرج الطبرانی عن ابن عباس رضی اللہ عنہ سمعت رسول اللّٰہا یقول لما أسری بی انتہیت الی سدرۃ المنتہیٰ فاذا نبعتہا امثال القلال ، أخرج مسلم والترمذی والنسائی وابن مردویۃ عن ابن مسعودصقال : لما اسری برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فانتہی الی سدرۃ المنتہیٰ ، والیہ ینتہی ما یصعد بہ ، وفی لفظ والیہا ینتہی ما یہبط بہ من فوقہا حتی یقبض ۔الخ
وأخرج ابن مردویہ عن انسص ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لما انتہیٰ الی سدرۃ المنتہی رأی فراشا من ذہب یلوذبہا۔(درمنثور ۹/۲۱۶)