۱۰؍۴۹۸) (فتاویٰ رحیمیہ کامل ۲؍۱۳۶۔۱۳۷ ؍ باب الدعوۃ والتبلیغ) (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ۱۶؍ ۲۰۸۔۲۱۰)۔
دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ
تبلیغی جماعت کی شرعی حیثیت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم المقام لائق صد احترام حضرت مولانا مفتی اعظم صاحب دامت برکاتہم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بعد سلام مسنون کے عرض خدمت یہ ہے کہ مندرجہ ذیل مسئلہ میں اللہ اور رسول کا کیا حکم ہے؟۔
سوال: نمبر۱) :۔ جیساکہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج بیت اللہ فرض ہے اسی طرح کیا مہینے میں ’’تین دن ‘‘ سال میں ’’ایک چلہ‘‘ اور عمرمیں’’تین چلے‘‘ فرض وواجب یا سنت ہیں؟ ان امور کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا ان کو ادانہ کرنے والا گنا ہ کا مرتکب ہوگا؟ جنت سے محروم رہے گا؟۔
سوال نمبر۲) :۔ عمرمیں ’’تین چلے‘‘ سال میں ’’ایک چلہ ‘‘ مہینے کے ’’تین دن‘‘ کیا ان امور پر اصرار ، دین میں اختراع کے مترادف نہیں ہے، کیا یہ بدعت کے زمرے میں نہیں آتا ؟ برائے مہربانی مفصل ومدلل جواب تحریر فرمائیں ، فقط۔
طالبِ دعاء: محمد شفیع محلہ چودھریان ضلع بلند شہر یوپی