اعلان صدارت کے مختلف طریقے
الف:یہ بتایا جائے کہ جلسے کے لئے صدرکا ہونا کس قدر ضروری ہے؛ یعنی صدارت کی اہمیت کوبیان کیا جائے اس کے بعداپنے صدر صاحب کا مختصر تعارف کراکرکسی سے تائید کرائی جائے ۔
مثلاً :
حضرات جس قبیلے کا کوئی ذمہ دار نہ ہو اس میں تنازع عام ہوجاتا ہے
جس جماعت کا کوئی امیر نہ ہو وہ بچھڑجاتی ہے …………
جس قافلے کا رہبر نہ ہو وہ بھٹک جاتاہے …………
جس لشکر کا کوئی سپہ سالار نہ ہو وہ شکست کھاتاہے
جس پنچایت کا کوئی سربراہ نہ ہو وہ پنچایت نہیں کہلاتی …………
جس چمن کا کوئی مالی نہ ہو وہ اجڑجا تاہے …………
جس دیش کا کوئی حاکم نہ ہووہ برباد ہوکررہ جاتاہے …………
جس طرح ہر چمن کے لئے مالی کی ضرورت پڑتی ہے …………
ہرقبیلے کے لئے ایک رئیس القبیلہ چنا جاتاہے…………
ہر جماعت کے لئے ایک امیر منتخب کیا جاتاہے …………
ہرقافلے کی رہبری کے لئے ایک رہبرہواچاہتا ہے…………
جس طرح ہر لشکر کوسپہ سالار کی ضرورت پڑتی ہے …………
جس طرح ہرپنچایت کے لئے ایک سربراہ کا انتخاب کیا جاتا ہے…
جس طرح ہر گاؤں کے لئے ایک پردھان مقرر کیا جاتاہے ……
اورجس طرح ہر ملک کی حکمرانی کے لئے ایک حکمراں کا انتخاب عمل میں آتا ہے