بسم اللہ الرحمن الرحیم
نظامت برائے جلسہ
نوٹ : یہ نظامت رٹ کر کسی بھی جلسے میں کی جاسکتی ہے۔ پہلے نمبر کے’’برائے خطابت ‘‘کے ذریعے ایسے مقررکودعوت دی جائے جن کالہجہ خوبصورت ہو انداز ناصحانہ ہو گویا کہ وہ واعظ ہوں مقرر نہ ہوں۔ دوسرے نمبر کے ’’برائے خطابت‘‘کے ذریعے ایسے خطیب کودعوت دی جائے جن کالہجہ زوردار،اندازشعلہ بار،اورآوازدھماکہ خیزہو۔ تیسرے نمبرکے ’’برائے خطابت‘‘ کے ذریعے ایسے مقررکوآوازدی جائے جن کا لہجہ متوسط لیکن دلوں کوبھانے والا ہو، انداز درمیانہ؛ لیکن پسند دیدہ ہو،جن کی شخصیت مشہور ومعروف ہو ،جنہیںدیکھنے اورسننے کے لئے حاضرین بے تاب ہوں۔چوتھے نمبرکے ’’برائے خطابت‘‘کے ذریعے نشست کی سب سے اہم کڑی جن کا بے صبری سے انتظا ر کیا جارہا ہو انہیں بلا یا جائے۔ اور پانچوے نمبر کے ’’برائے خطابت ‘‘ کے ذریعے صدرصاحب کو زحمت ِخطابت دی جائے ۔
محمد آفتاب اظہر صدیقی