ابتدائیہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔الحمد اللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین محمد وعلی اٰلہ واصحابہ اجمعین:اما بعد
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا
کیسی زمیں بنائی کیا آسماں بنایا
محترم حا ضرین !مکرم سامعین ! برادران صالحین ! اسٹیج پر زینت افروز ماہرین علماء دین !اور اس بہترین پرگرام کے مخلصین حضرات منتظمین !
آج اس بابرکت اور عظیم الشان اجلاس میں احقر کو جو ذمہ داری دی گئی ہے، جو کا م ناچیز کے سپرد کیا گیا ہے وہ بڑا اہم کام اور اہم ذمہ داری ہے ۔
ایک طرف یہ عظیم ذمہ داری تو دوسری جانب اپنی کم علمی اور نا اہلی کی نگہداری۔
لیکن چونکہ بڑوں کا حکم ہے اور بڑوں کا حکم بھی بڑ ا ہوا کرتاہے جس کی تعمیل ضروری ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے فائدوں کا حامل بھی ہواکرتی ہے؛ لہذا ان کے حکم کو عملی جامہ پہنا نے کے لئے ہی میںآپ حضرات کے روبر آنے کی ہمت جٹا پایا ہو ں اور خدا وندِقدوس سے ان الفا ظ کے ساتھ دعا گو ہوں ۔کہ:
ملامت میںنہ گھرجاؤں خجالت سے نہ مر جاؤں
خدا میری زباں کو تو فصاحت دے بلاغت دے
(اظہر )
دوستو !یوں توشب وروز جلسے اور جلوس ہوا کرتے ہیں ،مجلسیں اور محفلیں سجا