شاعر کہتا ہے کہ مخلوق کے اندر ہر نبی کی ایک فضیلت ہوا کرتی ہے اور وہ تمام فضیلتیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہیں، آپ ﷺ جیسا نہ میں نے دیکھا اور نہ میں نے سنا تما م لوگوں میں کوئی محمد ﷺ کا مثل نہیں۔
دوستو !ابھی ابھی نبی ﷺ کا ایک دیوانہ آپ حضرات کے سامنے اپنے شمع رسالت کا پروانہ ہونے کی شہادت دے رہا تھا اور جھوم جھوم کرآقائے نامدار محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں نعتیہ کلام پڑھ رہا تھا اور ہمارے دلوں میں عشقِ نبی ﷺ کے چراغ کو روشن سے روشن تر کررہا تھا،گلشن ِ ذہن و دل سے باربارمیری زباں کو یہ پیغام آرہا تھا کہ :
جہاں بھی ذکر ہو ان کا وہاں آؤ ضرور آؤ
ملیں جو پھول گلزارِ نبی کے ان کو چن لاؤ
انہی کی کالی کملی میں شفائے روح ہے لوگو !
حقیقی زندگی چاہو تو کملی سے لپٹ جاؤ
…………………………………