فَمٌ(منہ)کی جمع أَفْوَاہٌ، مَائٌ (پانی) کی جمع مِیَاہٌ ، إِنْسَانٌکی جمع أَنَاسِیُّ، شَاۃٌ(بکری) کی جمع شِیَاہٌ۔

سبق(۳۹)
{ منصرف وغیر منصرف}

اسم معرب کی دو قسمیں ہیں: (۱) منصرف (۲) غیر منصرف
منصرف:وہ اسم معرب ہے ،جس میں اسباب منع صرف میں سے کوئی دو سبب ،یا کوئی ایک سبب ایسا نہ ہوجو دو سبب کے قائم مقام ہو۔
٭ اس کا حکم یہ ہے کہ اس پر تینوں حرکتیں اور تنوین آتی ہے ،
جیسے: زَیْدٌ ، زَیْداً ، زَیْدٍ ۔
غیرمنصرف:وہ اسم معرب ہے، جس میں اسباب منع صرف میں سے کوئی دو سبب ہوں ، یا ایک ایسا سبب ہو جو دو سببوں کے قائم مقام ہو،
٭اوراس کا حکم یہ ہے کہ اس پر تنوین اور کسرہ نہیں آتا ۔
اسباب منع صرف نو ہیں: (۱) عدل (۲)وصف (۳) تانیث (۴)معرفہ
(۵) عُجمہ (۶) جمع (۷) ترکیب (۸) وزن فعل (۹) الف نون زائد تان۔