سبق(۶۶)
{ اقسام اسمائے متمکنہ}

اسمائے متمکنہ (اسم معرب)کی سولہ قسمیں ہیں:
(۱)اسم مفرد منصرف صحیح (۲)اسم مفرد منصرف قائم مقام صحیح
(۳)جمع مکسر منصرف (۴)جمع مؤنث سالم (۵)غیر منصرف
(۶) اسمائے ستہ مکبرہ (۷)تثنیہ (۸)کِلَا وَکِلْتَا
(۹)اِثْنَانِ،اِثْنَتَان (۱۰)جمع مذکر سالم (۱۱)أُوْلُوْ
(۱۲)عِشْرُوْنَ تا تِسْعُوْن (۱۳)اسم مقصور (۱۴)غیرجمع مذکر سالم مضاف بیائے متکلم (۱۵)اسم منقوص
(۱۶)جمع مذکر سالم مضاف بیائے متکلم
(۱)اسم مفرد منصرف صحیح : وہ اسم ہے جو تثنیہ ، جمع اور غیر منصرف نہ ہواور اس کا آخر ی حرف حرف علت نہ ہو جیسے: زَیْدٌ۔
(۲)اسم مفرد منصرف قائم مقام صحیح:وہ اسم ہے، جو تثنیہ ، جمع اور غیر منصرف نہ ہو،اورجس کے آخر میں حرف علت ہو، لیکن اس کا ماقبل ساکن ہوجیسے دَلْوٌ ،ظَبْیٌ
(۳) اسمائے ستہ مکبرہ: وہ چھ اسم جو تصغیر کی حالت میں نہ ہوں،وہ یہ ہیں:
أَبٌ (باپ)، أَخٌ( بھائی)، حَمٌ(دیور)، ہَنٌ(شرمگاہ)، فَمٌ(منھ) ذُوْمَالٍ( مال والا)۔
(۴)اسم مقصور: وہ اسم ہے جس کے آخر میں الف مقصورہ ہو جیسے: عِیْسٰی ، مُوْسٰی۔