۳- ’’ اورقیامت نہیں قائم ہوگی، مگرمخلوق میں سے بدترین لوگوں پر‘‘
معلوم ہوا کہ قیامت کے قریب سارے نیک اوراچھے لوگ دنیا سے ختم ہوجائیں گے اورصرف بدترین لوگ رہ جائیں گے اورانہی پرقیامت قائم ہوگی۔ یہ مضمون اوربھی متعدد حدیثوں میں آیاہے۔ (۱) اس لیے اس حدیث کا یہ جملہ صحیح وثابت ہے۔(کما قالہ الالبانی فی الضعیفۃ: ۱/۱۷۷)
------------------------------
(۱) دیکھو :المسلم :۷۴۰۲