ذمّہ داران عظام ، اساتذہ کرام اور مخلص معاونین کی انہیں فکروںنے قلیل مدت میں جامعہ کو ترقی کے بام عروج تک پہونچا دیا ۔ اللہ مزید علمی و عملی ترقیات سے نوازے ۔ ( آمین )
یہ کتاب احقر مرتب کی دوسری عربی کتاب ’’تلخیص البلاغہ‘‘ کے معاون کے طور پر لکھی گئی ہے ۔ بہتر ہوگا کہ تمام اصطلاحات کی تعریف پہلے زبانی یاد کرادی جائے ، اور پھر عربی والی کتاب پڑھائی جائے ، یاہرسبق کے ساتھ اردو میں تعریفات یادکرادی جائے ۔
اللہ ہم سب کی اس عاجزانہ کوشش کوقبول فرمائے اور ذخیرہ ٔآخرت بنائے ۔ اخیر میں اہل علم سے التماس ہے اگر کہیں کوئی فروگزاشت نظر آئے تو اطلاع فرمائیں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اس کی اصلاح کی جاسکے ۔
محمد مرشد قاسمیؔ
یکم شعبان ۱۴۳۴ھ