{ مقدمۃ }
فصاحت کا بیان
فصاحت کے لغوی معنی : ظاہر کرنا ، ظاہر ہونا ۔
فصاحت کی اصطلاحی تعریف : ایسے الفاظ جو ظا ہر ہوں ، جلد سمجھ میں آجانے والے اور مانوس الاستعمال ہوں ۔
فصاحت کی تقسیم
فصا حت کی تین قسمیں ہیں :
۱- فصاحت کلمہ ۲- فصاحت کلام ۳- فصاحت متکلم
فصاحت کلمہ : ( فصاحت مفرد )
فصاحت کلمہ : کلمہ تنافر حروف ، مخالفت قیاس ، غرابت اور کراہت فی السمع سے محفوظ ہو ۔
تنافر حروف : کلمے میں کچھ ایسے حروف جمع ہو جائیں جس کے سبب اس کا تلفظ دشوار ہو ، جیسے ظش ۔ ( کھردرا )
مخالفت قیاس : کلمہ قاعدۂ صرفی ولغوی کے خلاف ہو ، جیسے الحمد للہ العلي الأجللِ ۔ ( الاجلل میں ادغام نہیں کیا گیا )