وسیلہ اور فضیلت سے سرفراز فرمایئے،اور نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام محمود پر فائز فرمایئے، جس کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دعاء وسیلہ بھی ایک اعلیٰ قسم کا درود شریف ہے،جو اگرچہ اذان کے بعد درورد شریف پڑھنے کے ضمن میں وارد ہوا ہے؛لیکن اسے اذان کے ساتھ خاص نہیں سمجھنا چاہئے؛بلکہ دیگر اوقات میں بھی ذوق وشوق کے ساتھ دعاء وسیلہ کا اہتمام رکھنے سے انشاء اللہ نہ صرف یہ کہ پیغمبر علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت میں اضافہ ہوگا؛بلکہ یقینی طور پر حسبِ وعدہ آخرت میں آپ کی شفاعت نصیب ہوگی،چناں چہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی ایک روایت میں مطلقاً دعاء وسیلہ کی تاکید