دعائیہ کلمات
حضرت مولانا محمد غلام وستانوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
رکن شوری دارالعلوم دیوبند
الحمد للہ کفی وسلٰم علی عبادہ الذین اصطفی۔ أَمَّا بعد!
تعلیم و تعلم میں مقصود بالذات درجہ علوم شرعیہ یعنی تفسیر و حدیث اور فقہ کو حاصل ہے، ان کی کما حقہٗ تحصیل کے لیے علوم عربیہ؛ نحو، صرف کو مقصود بالتبع کا درجہ حاصل ہے، اس لیے کہ ان کے بغیر رسوخ فی العلم بہت مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ جس کی بناء پر درس نظامی میں ان کو اہمیت حاصل ہے، جیسا کہ نحو و صرف کے بارے میں کہا جاتا ہے، ’’النحو فی الکلام کالملح فی الطعام‘‘ اور ’’الصرف أُمُّ العلوم والنحو أبوہا‘‘۔
پیشِ نظر کتاب ’’جملوں کی شناخت کیسے کریں‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک سنہری کڑی ہے، جسے مولوی واصف احمد سلمہ تعالی مالیگانوی متعلم دارالعلوم دیوبند نے تالیف فرمایا ہے جو ہمارے جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں میں بھی ناظرہ و حفظ کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی موصوف کی کاوش کو قبول فرما کر طلبہ و طالبات کے لیے مفید بنائے، اور مزید علمی خدمات کے لیے قبول فرمائے، آمین ثم آمین۔
(مولانا) محمد غلام وستانوی (صاحب)
رکن شوری دارالعلوم دیوبند