ہے، ان مذکو رہ پا نچ خصوصیات منسوبہ کے علاوہ اور بہت سی خصوصیات ہیں جنکی تفصیل کے لئے خصائص کبر یٰ اور مدا رج النبوت وغیرہ دیکھنی چا ہئے۔
جمعہ کے پا نچ فضائل :
(۹) عن أبي لُبابۃَ بن عبدِالمنذر قال: قَالَ النَّبِيُّ ۔صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔اِنَّ یومَ الْجُمُعَۃِ سیدُ الأیَّامِ وأعظمُہا عندَاللّٰہِ وہوأعظم عندَاللّٰہِ من یومِ الأضحٰے ویومِ الفطرِفی خمسِ خلالٍ خلقَ اللّٰہُ فیہِ آدمَ وأہبطَ اللّٰہُ فیہِ آدمَ الی الأرضِ وفیہِ تَوَفی اللّٰہُ آدمَ وَفِیہِ ساعۃٌ لاَیَسْأَلُ العبدُ فیہا شَیْٔاً اِلاَّأعطاہُ مالَمْ یَسْألْ حَراماً وَفِیْہِ تقومُ السَّاعۃُ مامن ملکٍ مُقَرَّبٍ وَلاَسمآئَ ولاأرضَ ولاریاحَ ولاَجِبَالَ ولابحرَاِلاَّ ہُوَمُشْفِقٌ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔
(رواہ ابن ماجۃ وروی احمد عن سعد بن معاذ ان رجلا من الانصارا تی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقال اخبرنا عن یوم الجمعۃ ماذافیہ من الخیر قال فیہ خمس خلال وساق الی آخرالحدیث۔
(مشکوۃ المصابیح ص؍۱۲۰ ج؍۲)
ترجمہ:
حضرت ابولبابہ ابن عبدالمنذ رضی اللہ عنہ راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کا دن اللہ کے نزدیک تمام دنوں کا سردار ہے اور تمام دنوں میں سب سے زیادہ باعظمت