ایک شخص کو بات کرتے ہوئے دیکھا تو فرمانے لگے کہ یہ نکاح بھی عبادت ہے اس لئے نکاح کے دوران بات مت کرو جب ہمیں یہ بات معلوم ہوگئی کہ نکاح عبادت ہے تو عبادت کے طریقہ پر کرنا چاہئے اور عبادت صرف اللہ ہی کیلئے ہوتی ہے تو نکاح بھی صرف اللہ ہی کیلئے ہونا چاہئے اس میں کسی طرح کا دکھاوا اورشہرت ہرگز نہ ہو نکاح انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایسے پیغمبر ہیں جنہوں نے ابھی تک نکاح نہیں کیا قرب قیامت آئیں گے پھر ان کا نکاح ہوگا ۔ غرضیکہ ہر نبی نے شادی کی ہے اللہ تعالیٰ نے ہر انسان بلکہ جانوروں کے اندر بھی جنسی خواہش رکھدی اور اس کی تکمیل کی ہر ایک کو حاجت بھی ہے انسانوں کیلئے بہتر طریقہ جنسی خواہش کی تکمیل کا نکاح اور شادی ہی ہے اس کے علاوہ اور طریقہ سے اگر جنسی خواہش کی تکمیل کی جاتی ہے تو شریعت کی نظر میں بہت بڑا گناہ ہے۔ دنیا میں ذلت ورسوائی اور آخرت میں اس کیلئے درد ناک عذاب ہے۔ جب شادی آسان ہوگی تو زنا مشکل ہوگا اور اگر شادی مشکل ہوگی تو زنا آسان ہوگا جیسا کہ آج کے دور میں شادیاں بہت مہنگی ہوگئی ہیں لوگ قرضہ لے کر شادیاں کرتے ہیں اور آئے دن شادیوں کے بعد مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں ضرور ت اس بات کی ہے کہ شادی کو آسان بنانا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سنت نبوی کے مطابق شادی بیاہ کرنے ،کرانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
وَاٰخِرُدَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
٭٭٭