دونوں میں نفرتیں اور عداوتیں پنپنی شروع ہونگی اور طلاق وجدائی تک کی نوبت ہوجائے گی اورجب مرد وعورت میں جدائی ہوگئی تو شیطان کو کھلی چھوٹ مل گئی اور مختلف طریقوں او ربہانوں سے مطلقہ عورت کو گناہوں میں مبتلا کردے گا اس لئے عورت کا گھر سے نکلنا بہت بڑا فتنہ ہے۔ عورت کا سب سے بڑا وصف اور خوبی شرم وحیا ہے ایک دفعہ نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے دریافت فرمایا کہ عورت کی سب سے بڑی خوبی کیا؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ فوراً مجلس سے اٹھ کر گھر تشریف لے گئے اور اپنی زوجہ محترمہ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنھا سے دریافت فرمایا کہ ابھی ابھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں یہ بات چھوٹی تھی کہ عورت کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے اگر تمہیں معلوم ہو تو بتائو !فاطمہ الزہرا  رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ عورت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کسی غیر محرم کو نہ دیکھے اور کوئی غیر محرم اسے نہ دیکھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیاحضور صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔
وَاٰخِرُدَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

٭٭٭
بحمد اللہ تعالیٰ
’’طالبات تقریر کیسے کریں؟ ‘‘کی جلداول تمام ہوئی۔

وَصَلٰی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔