ہوگی، اگر اللہ تعالیٰ چاہیں گے تو اُنہیں عذاب دیں گےاور اگرچاہیں تو معاف کردیں گے۔(مستدرکِ حاکم: 1826)
چھٹی وعید:دُرود سے محروم شخص جنّت کے ایک عظیم راستے سے محروم ہے:
ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریمﷺپر دُرود شریف پڑھنا جنّت تک پہنچنے کا ایک راستہ ہے اور جو اِس عمل سے محروم ہے گویا وہ جنّت تک پہنچنے والے ایک اہم اور قیمتی راستے سے محروم ہے۔
نبی کریمﷺکااِرشادہے:
مَنْ نَسِيَ الصَّلَاةَ عَلَيَّ خَطِئَ طَرِيقَ الْجَنَّةِ“جس نے مجھ پر درود پڑھنے کو بھلادیا اُس سے جنت کا ایک راستہ خطا ہوگیا ۔(ابن ماجہ:908)

٭…………٭…………٭