﴿ایک ہزار دن تک فرشتوں کا ثواب لکھتے رہنا﴾
«جَزَى اللّٰه عَنَّا مُحَمَّدًا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ»
ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہماری جانب سے حضرت محمّدﷺکو وہ بہترین بدلہ عطاء فرمائے جس کے آپﷺاہل ہیں۔
فائدہ:نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:جوشخص یہ مذکورہ درود شریف پڑھےوہ ستر لکھنے والےفرشتوں کو ایک ہزار دن تک اس کا ثواب لکھنے سے تھکا دےگا ۔
حوالہ:(حِلیۃ الأولیاء:3/206)(طبرانی اوسط:235)(مسند الشامیین:2070)
٭……………٭……………٭
﴿حوضِ کوثر سے بڑے پیمانے کے ذریعہ جام پینا نصیب ہوگا﴾
«اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَأَوْلَادِهِ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ وَأَصْهَارِهِ وَأَنْصَارِهِ وَأَشْيَاعِهِ وَمُحِبِّيْهِ وَأُمَّتِهِ وَعَلَيْنَا مَعَهُمْ أَجْمَعِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ»
ترجمہ:اے اللہ ! رحمت نازل فرما دےحضرت محمّدﷺ پر،آپﷺکی آل پر،آپﷺکے صحابہ کرام﷢پر،آپﷺ کی اَولاد پر ،آپﷺکی اَزواجِ مطہّرات(پر،آپﷺکی ذُرّیت پر ،آپﷺکے اہلِ بیت پر ،آپﷺ کے سسرال پر ،آپﷺکے مدگاروں پر،آپﷺکی جماعت والوں پر،آپ ﷺ کے چاہنے والوں پر ،آپﷺکی اُمّت پراور اُن کے ساتھ ساتھ ہم سب پر بھی
رحمت نازل فرما ،اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔