فائدہ:حضرت حسن بصری﷫فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ آپﷺ کے حوضِ کوثر سے بڑے پیمانے کے ذریعہ جام نوش کرے اُسے چاہیئے کہ مذکورہ دُرود شریف پڑھا کرے۔
حوالہ: (الشفاء للعیاض:2/167)( القول البدیع:55)(ذریعۃ الوصول:116)
٭……………٭……………٭
﴿دس ہزار مرتبہ دُرود پڑھنے کے برابر دُرود شریف﴾
«اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنِا مُحَمَّدِنِالسَّابِقِ لِلْخَلْقِ نُوْرُهُ وَ الرَّحْمَةِ لِلْعَالَمِيْنَ ظُهُوْرُهُ ، عَدَدَ مَنْ مَّضٰى مِنْ خَلْقِكَ وَمَنْ بَقِيَ، وَمَنْ سَعِدَ مِنْهُمْ وَمَنْ شَقِيَ ،صَلَاةً تَسْتَغْرِقُ الْعَدَّ وَتُحِيْطُ بِالْحِدِّ، صَلَاةً لَّا غَايَةَ لَهَا وَلَا إنْتِهَاءَ وَلَا أَمَدَ لَهَا وَلَا إنْقِضَاءَ صَلَاةً دَائِمَةً بِدَوَامِكَ وَعَلٰى آلِهِ وَصَحْبِهِ كَذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى ذٰلِكَ»
ترجمہ: اے اللہ ! ہمارے سردارحضرت محمدﷺ رحمت نازل فرماجن کا نور ساری مخلوق سے پہلے کا ہےاور جن کا ظہور تمام جہانوں کیلئے باعثِ رحمت ہے۔(اے اللہ آپﷺپر رحمت نازل فرما) اُن لوگوں کی تعداد کے برابر جو گزرچکے اور جو باقی رہ گئے ، اور جو اُن میں سے خوش بخت رہے اور جو بدبخت ہوئے،، اور ایسی رحمت نازل فرما جو گنتی کو ختم کردے اور جو آخری حد کو گھیر لے، اور ایسی رحمت نازل فرما جس کی کوئی غایت نہ ہو اور نہ ہی کوئی انتہاء ہو ، اور جس کی کوئی حد نہ ہو اور نہ ہی اُس کیلئے ختم ہونا ہو ، اور اے اللہ!ایسی رحمت نازل فرما جو دائمی رہے آپ کے دوام کے ساتھ ، اور