آپﷺکی آل پر اور آپﷺ کے اَصحاب پر بھی اِسی طرح نازل فرما، اور اِس پر اللہ ہی کی حمد و ثناء ہے۔
فائدہ:مذکورہ بالا درود شریف ایک مرتبہ پڑھنے سے دس ہزار درود پڑھنے کا ثواب ملتا ہے ۔شیخ ابن حجر مکی﷫ فرماتے ہیں کہ اولیائے کرام میں سے ایک بزرگ تھے جو ہر شب میں دس ہزار مرتبہ دُرود شریف پڑھنے کا معمول رکھتے تھے،ایک بار وہ بیمار ہوگئے اور اپنا یہ وظیفہ یعنی دس ہزار مرتبہ دُرود شریف پڑھنے سے عاجز آگئے،اس سے اُن کو سخت تشویش اور غم ہوا ،ایک شب خواب میں آنحضرتﷺکی زیارت ہوئی ،آنحضرتﷺنے اُن سے فرمایا کہ یہ دُرود شریف ایک مرتبہ پڑھ لیا کرو،تمہارے لئے دس ہزار کے وظیفے کے قائم مقام ہوجائےگا ۔وہ خواب سے بیدار ہوئے تو یہ دُرود شریف اُن کو یاد تھا ۔
حوالہ: (ذریعۃ الوصول:80 ،81)( القول البدیع:60)
٭……………٭……………٭
﴿بکثرت فرشتوں کے نزول کا باعث درود شریف﴾
«اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا تَبْقٰى صَلَاةٌ ، اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا تَبْقٰى بَرَكَةٌ ، اَللّٰهُمَّ سَلِّمْ عَلٰى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا يَبْقٰى سَلَامٌ وَ ارْحَمْ مُحَمَّداً حَتَّى لَا تَبْقٰى رَحْمَةٌ »
ترجمہ: اےاللہ! حضرت محمّدﷺپر(اِس قدر) رحمت نازل فرما یہاں تک کہ آپ کی رحمت میں سے کوئی چیز باقی نہ رہے(یعنی بےحساب رحمت نازل فرما)۔ اےاللہ! حضرت محمّد ﷺپر(اِس قدر) برکتیں نازل فرما یہاں تک کہ کوئی برکت