بلجیئم (برسلز) O مولانا سمیع الحق کے ساتھ حکومت کا سلوک
On Tuesday 19th April afternoon, the delegation reached Brussels. At the airport, Senator Maulana Sami-ul-Haq was stopped by the Belgian immigration authorities, while the other members of the delegation were allowd to enter Belgian territory. On inquirey by the delegation, the immigration officer informed that the Ministry of Interior had directed them to stop the Maulana from setting foot on Belgian soil. Senatore Latif Khan Kohsa told the officials that as a lawyer he would accompany the Maulana to their office. Senator Mushahid Hussain Sayed also talked to the Belgium authorities and told them categorically that the other members of the delegation would not leave the airport unless Maulana Sami-ul-Haq was allowed to accompany them. Senator Mushahid informed the authorities that Maulana Sami-ul-Haq had a valid visa for Germany and the UK, both EU members, then why was this action taken by the Belgium government especially when the Maulana had not violated any law or immigration rules nor had any charge reported against him. After about 90 minutes, Senator Maulana Sami-ul-Haq was allowed to accompany the delegation with the condition to leave Belgium in the next 24 hours.
١٩۔اپریل ٢٠٠٥ء بعد دوپہر وفد جرمنی سے برسلز پہنچا۔ مولانا سمیع الحق صاحب کو ہوائی اڈا پر حکام نے روک لیا جبکہ باقی ممبران وفد کو داخلے کی اجازت دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات ہیں کہ مولانا بلجیئم کی سرزمین پر قدم نہیں رکھیں گے۔
سینیٹر لطیف کھوسا نے حکام کو بتایا کہ وہ ایک قانون دان ہیں اور مولانا کو قانونی معاونت کیلئے ان کے ساتھ ٹہریں گے۔ مشاہد حسین سید نے بھی بلجیئم حکام سے بات چیت کی اور حکام کوبتایا کہ وفد کے باقی ممبران بھی جب تک مولانا ان کے ساتھ نہ ہوں ائر پورٹ سے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے پاس جرمنی اور برطانیہ کا ویزا ہے جو کہ یورپی یونین کے ممبر ہیں بلجیئم حکومت نے کیوں یہ قدم اُٹھایا ہے جبکہ مولانا نے کوئی قانون شکنی نہیں کی اور انکے خلاف کوئی رپورٹ بھی نہیں ہے۔ بالآخر ڈیڑھ گھنٹہ بعد مولانا کو وفد کے ہمراہ جانے کی اجازت اس شرط پر دی گئی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مولانا بلجیئم چھوڑ دیں گے۔