حضرت رابعہ بصریؒکو خواب میں دیکھا
کسی نے حضرت رابعہ بصریؒ کو خواب میں دیکھ کر دریافت کیا کہ منکر نکیر کے ساتھ کیسامعاملہ رہا؟جواب دیاکہ نکیرین نے جب مجھ سے یہ سوال کیا کہ تیرارب کون ہے تو میں نے کہا کہ واپس جاکر اللہ تعالیٰ سے عرض کردو کہ جب تونے پوری مخلوق کے خیال کے باوجود ایک ناسمجھ عورت کو کبھی فراموش نہیں کیا تو پھروہ تجھے کیونکر بھول سکتی ہے۔ اورجب دنیا میں تیرے سوا اس کا کسی سے تعلق نہ تھا تو پھرملائکہ کے ذریعہ جواب طلبی کے کیامعنی؟
(تذکرۃ الاولیاء صفحہ ۵۳؍ مصنف حضرت فرالدین عطارؒ)
حضرت محمدبن اسلم طوسی ؒ کے پڑوسی کا خواب
جس وقت نیشا پور میں آپ بیمارہوئے توآپ کے پڑوسی نے خواب میں دیکھاکہ آپ فرمارہے ہیں آج میں غم واندوہ سے آزادہوگیا اور جب بیداری کے بعد وہ تعبیر معلوم کرنے آپ کے یہاں پہونچا تو آپ کا انتقال ہوچکا تھا۔اورآپ کے اوپر وہی کمبل ڈال دیاگیاتھا جو آپ کے استعمال میں رہتاتھا اور اسی وقت راہ چلتی دوعورتیں کہہ رہی تھیں کہ افسوس آج محمدبن اسلم ؒدنیا سے رخصت ہوگئے لیکن دنیا کبھی انہیں فریب نہ دے سکی، اور اپنے ہمراہ فضائل وخصائل بھی لیکر چلے گئے۔(تذکرۃ الاولیاء صفحہ ۱۴۵؍ حضرت فرالدین عطارؒ)
حضرت حاذق الامت ؒ  کو انتقال کے بعد خواب میں دیکھا
میرے (محمد ادریس حبان رحیمی) پیر ومرشد اور حضرت مولانا شاہ مسیح اللہ خاں صاحبؒ جلال آبادی کے خلیفہ ومجاز حضرت مولانا حکیم زکی الدین احمد صاحبؒ پرنامبٹ کا انتقال ۲۲؍دسمبر