ہے اور مطالبہ کرتا رہتا ہے ۔ یہاں تک کہ بہت سے لوگ تو اپنی اجرت چھوڑ دیتے ہیں وہ مانگتے ہی نہیں حالانکہ یہ حقوق العباد ہے ۔ اور حقوق العباد معاف نہیں ہوتے۔حتیٰ کہ حق والا ہی اگر معاف کردے تو معافی ہو جاتی ہے ۔
٭٭٭

معراج حیرت انگیز سفر ہے

معراج کے جتنے اجزاء یعنی جتنے واقعات اوراحوال ہیں سب کے سب حیرت انگیزہیں، اللہ تعالیٰ کی شانِِ کبریائی بھی حیرت انگیز ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی شایانِ شان آپ ؐ کا استقبال فرمایا ہے، اورآپ کو اپنے مسکن خاص پر قدم رنجہ فرما کر انعام و اکرام سے نوازا ہے ۔
انسانی زندگی کی رفتار تیز ہوگئی ہے

ارشاد فرمایا: کمپیوٹر دراصل ایک ایسی مشین کا نام ہے جو کام انسان کے ہاتھوں سے مہینوں اور برسوں میں ہوتا ہے کمپیوٹر اس کو چند گھنٹوں  میں انجام کو پہونچادیتا ہے۔ آج کمپیوٹر کے بغیر زندگی کے شعبہ کا چلنا اور جاری رہنا ناممکن ہے ۔
کمپیوٹر کے آنے سے انسان کی زندگی کی رفتار نہایت تیز ہوگئی ہے جو کام ہزاروں سال میں بھی نہیں کئے جاسکتے تھے۔ آج چند ماہ میں ان کا موں کو پایۂ تکمیل تک پہونچادیا جاتا ہے۔
ہر سانس کی تباہی کا سامان انٹر نیٹ پر موجود ہے

رحیمی شفا خانہ بنگلور میں انٹر نیٹ کا کنکشن لیا ۔ اس وقت عملہ سے مخاطب ہو کر ارشاد فرمایا:انٹرنیٹ پرہزاروں لاکھوں قسم کے بے شمار فحاشی لیٹریچرس کا سیلاب ہے۔ اور